لاہور (پی این آئی) ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارے) نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 14 اپریل کو لاہور آفس طلب کر لیا۔
اسد عمر کے نام طلبی نوٹس تحریک انصاف پنجاب کے صدر امتیاز شیخ نے وصول کیا، نوٹس میں کہا گیا ہے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے حاصل شدہ رقم سیاسی مہم پر خرچ کی گئی۔ اسد عمر پارٹی کی سیاسی مہم کے مینیجر تھے۔ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈنگ کے ذرائع کو ہمیشہ خفیہ رکھا۔ 14 اپریل کو ایف آئی اے آفس میں پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں