پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔۔ ادارہ قومی بچت نے مختلف سکیموں پر منافع میں اضافہ کر دیا۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 12.26 فیصد سے بڑھا کر 14.84 فیصد کر دیا گیا، پنشنرز ، بہبود اور شہداء فیملیز سرٹیفکیٹ کا منافع 13.92 سے 16.56 فیصد کر دیا گیا ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 12.60 سے بڑھا کر 12.84 فیصد کر دیا گیا۔ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 13.10 سے بڑھا کر 17.13 فیصد کر دیا گیا ہے۔ قومی بچت کے سیونگ اکاونٹس پر شرح منافع 14.5 سے بڑھا کر 18.5 فیصد کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close