عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں تھانہ رمنا میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان پر عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بات کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔عمران خان کے خلاف ایف آئی آر 6 اپریل کو درج کی گئی جس کے مطابق انہوں نے اپنی تقریر میں فوجی افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ایف آئی آر کے مطابق عمران خان نے فوجی افسران اور ان کے اہلخانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔ع

مران خان کے خلاف ایف آئی آر مجسٹریٹ منظور احمد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close