راولپنڈی، ڈکیتی کی بڑی واردات، مسلح ڈاکوؤں نےشہری سے پونے پانچ کروڑروپے لوٹ لیے

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی کے علاقے روات میں مبینہ ڈکیتی میں تاجر کے ڈرائیور سے پونے 5 کروڑ روپے مبینہ طور پر لوٹ لیے گئے۔ پولیس کے مطابق دعویٰ کیا گیا کہ تاجر نے ڈرائیورکو رقم دیکر ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھربھیجا تھا۔پولیس کے مطابق متاثرہ شہری واضح نہیں کررہا اتنی بڑی رقم ڈرائیور کے ہاتھ کیوں بھجوائی۔پولیس کے مطابق واردات کی تمام زوایوں سے چھان بین کی جارہی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو زخمی ہوگیا، ملزم چشتی آباد کے علاقے میں فارمیسی میں لوٹ مارکررہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close