لاہور ( پی این آئی) ملک پرایک مرتبہ پھرہیٹ وی اورسیلاب کے 70فیصد خطرات منڈلانے لگے چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردارکردیا۔تفصیلات کے مطابق ایک قدرتی آفت کی تباہی سے ابھی نکلے نہیں کہ دوسری تیارکھڑی ہے۔ملک میں آئندہ چند ماہ میں ہیٹ وی اورتباہ کن سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کی چیئرپرسن سائرہ بانو نے کہا کہ صوبوں کی ڈی ایم ایزکی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی کوئی تیاری ہی نہیں ۔چیئرپرسن سائرہ بانو نے کہا کہ ان کا بس چلے تو ہر محکمے کو تیزاب سے غسل دے ڈالیں
۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ گذشتہ برس کے سیلاب کے نقصانات کی رپورٹ تک نہیں بن سکی۔دنیا کو30ارب ڈالرکے نقصانات کا بتایا گیا،توجواب میں اعلانات کے مقابلے میں ایک تہائی کم امداد ملی۔جس پرکمیٹی نے کئی سوالات اٹھا دیئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں