اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اور سینئر رہنما پی ٹی آئی مراد سعید گرفتاری سے بال بال بچ گئے ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات آنے تک پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گرفتاری سے پولیس کو روک دیا ہے۔۔۔۔عدالتِ نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ آئندہ سماعت تک مراد سعید کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔۔۔۔
کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ فریقین کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں، مناسب احکامات جاری کریں گے۔۔۔۔عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ، آئندہ ہفتے تک مراد سعید پر درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں