اسلام آباد (پی این آئی)عالمی مقبول سرچ انجن گوگل نے اہم اعلان کر دیا ہے ۔ اعلان کے مطابق بلوچستان کے نوجوانوں کو ایک ہزار سکالرشپس دیئے جائیں گے۔ معاہدے کی یادداشت پر کوئٹہ میں دستخط کر دیئے گئے۔کوئٹہ میں گوگل حکام، محکمہ تعلیم اور محکمہ محنت و افراد قوت کے نمائندوں نے گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹ کے معاہدے کی یاداشت پر دستخط کئے۔ گوگل بلوچستان کے نوجوانوں کو 5 لاکھ ڈالر مالیت کی ایک ہزار سکالر شپس فراہم کرے گی۔
معاہدے کے تحت گوگل پراجیکٹ مینجمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، آئی ٹی سپورٹ، ایڈوانس بزنس انٹیلی جنس، سائبر سیکیورٹی اور ڈیزائننگ کے شعبوں میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کرے گا۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا سکالرشپ حاصل کرنے والے نوجوانوں کو گھروں میں بیٹھ کر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نوکریوں کے مواقع ملیں گے،چیف سیکرٹری نے گوگل کو کوئٹہ میں بھی اپنا دفتر کھولنے کی تجویز دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں