تمام حج عازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے رواں برس حج کیلئے قرعہ اندازی نہ کرنے اور درخواستیں دینے والے تمام عازمین کو حج پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حج کےلئے قرعہ اندازی نہ کی جائے، تمام درخواست گزار افراد کو حج کا موقع فراہم کیا جائے، فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت اور وزیرمذہبی امور کی خواہش پر کیا گیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ رواں سال حج کیلئےریگولر سکیم کےتحت 44 ہزار 190 کا کوٹہ تھا جب کہ 37 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ قرعہ اندازی کے بغیر تمام 72 ہزار 869 افراد کو حج پر بھیجا جائے گا۔ اس کیلئے اضافی وسائل اور زرمبادلہ کی ضرورت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close