حکومت کا یہ اقدام مسلح افواج کو عدلیہ ہی نہیں بلکہ براہِ راست قوم کے سامنے لاکھڑا کرے گا، عمران خان کی شدید تنقید

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قرار داد منظور کرنے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

 

 

انہوں نے حکومت کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کو مسلح افواج کو عدلیہ اور عوام کے سامنے براہ راست کھڑا کرنے کا اقدام قرار دیا ہے۔ایوان سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قرار داد کی منظوری پر اپنے رد عمل میں عمران خان نے کہا ” اب پوری طرح سے واضح ہوچکا ہے کہ پی ڈی ایم ہر حال میں انتخابات سےفرار ہی چاہتی ہے۔ یہ سپریم کورٹ کے حوالے سےایک غیرآئینی قانون لیکر آئےاور انہوں نےعدلیہ کیخلاف قومی اسمبلی سےایک قرارداد منظور کی۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ “اب انتخابات کو التواء میں ڈالنےکی کوشش کرنے اور سیکیورٹی کو اس کے ایک جواز کے طور پر استعمال کرنےکیلئےکل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ان کا یہ اقدام مسلح افواج کو عدلیہ ہی نہیں بلکہ براہِ راست قوم کے سامنے لاکھڑا کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close