ایم کیو ایم پر دو بارہ عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے دبائو ڈالنے جانے کا انکشاف

؎اسلام آباد (پی این آئی) ایم کیو ایم کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے اپنے ایک بیان میں ہا ہے کہ ہمیں “حکم” دیا گیا کہ دوبارہ عمران خان کی کابینہ جوائن کرلیں۔

 

 

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف یا کہ جب ایم کیو ایم نے کہا کہ مطالبات حل ہوئے بغیر کیسے کابینہ جوائن کرلیں؟ تو جواب میں ایم کیو ایم کے سات کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔فیصل سبزواری نے کہا کہ دسمبر 2019 میں خالد مقبول صدیقی نے عمران خان کی کابینہ سے استعفیٰ دیا۔وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کو عمران خان کی کابینہ میں دوبارہ شامل ہونے کیلئے مجبور کیا گیا تھا، ایم کیو ایم اپنی مرضی سے عمران خان کی کابینہ میں واپس نہیں گئی تھی۔ کابینہ سے استعفی دینے کے بعد ہمارے مارچ تک عمران خان کی حکومت سے مذاکرات جاری رہے مگر اچانک ہمیں “حکم” دیا گیا کہ دوبارہ عمران خان کی کابینہ جوائن کرلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close