اسلام آباد(پی این آئی)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ سال 2023 کیلئے صدقہ فطر اور فدیے صوم کی کم ازکم مقدار 320روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔
مفتی منیب الرحمان کے مطابق گندم کے آٹے کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ دینے والوں کیلئے لازم ہے کہ وہ دو کلو آٹے کے حساب سے (جس معیار کا آٹا وہ خود کھاتے ہیں) صدقہ فطر ادا کریں۔ یہ صدقہ فطر اور فدیے کی کم سے کم مقدار ہے جو تقریباً 320 روپے بنتی ہے۔اس کے علاوہ جو شخص جَو (چار کلو) کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ دینا چاہے اس کے لیے صدقہ فطر اور ایک روزے کے فدیے کی مقدار تقریباً 480 روپے مقرر کی گئی ہے۔مفتی منیب الرحمان کے مطابق اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق کھجور اور کشمش کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ ادا کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں