مریم نواز شہبازشریف کو کیوں نااہل کروانا چاہتی ہیں؟ بڑا دعویٰ کردیا

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز چاہتی ہیں شہباز شریف نا اہل ہو جائیں۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے مریم نواز سابق صدر آصف زرداری کی شاگرد ہونے کی حیثیت سے چچا کو نا اہل کروانا چاہتی ہیں،پہلے آصف زرداری نے یوسف رضا گیلانی اور آج مریم نواز نے شہباز شریف کو نا اہل کرنے کیلئے جال بچھایا۔الیکشن روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آئین توڑ دیں،مارشل لاء لگ جائے گا،اگر مارشل لاء لگ جائے تو پھر عوام فیصلہ کرے گی کہ وہ کیا چاہتی ہے،یقین ہے قومی ادارے کسی کے ساتھ نہیں بلکہ آئین کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے سیاسی اور معاشی عدم استحکام ہے،حکمران عوام سے ووٹ کا حق چھیننا چاہتے ہیں،معاشی بحران کیلئے سیاسی بحران سے نکلنا ضروری ہے،تمام آئینی راستے بند ہو گئے تو ہم بڑی تحریک چلائیں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے اعتراض کیا،آئین کا آرٹیکل 68 کہتا ہے ججز یا فوج پر تنقید نہیں کریں گے،آج پارلیمان نے ایک مضحکہ خیز قرار داد منظور کی،ایوان 342 ارکان پر مشتمل ہے اور آج کی قرار داد پر صرف 42 ارکان نے دستخط کیے ہیں۔

 

 

 

انہوں نے بتایا کہ نگران پنجاب حکومت 22 اپریل کے بعد ختم ہو جائے گی،نگران حکومت نے 22 اپریل کے بعد کسی کاغذ پر دستخط کیے تو آرٹیکل 6 لگے گا۔ جن وفاقی وزرا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیا وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے،حکومت ملک کے آئین پر عمل نہیں کررہی اور الیکشن میں نہیں جانا چاہتی،آئین کہتا ہے اسمبلی تحلیل ہو گی تو 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں