پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور گرفتار، کس مقدمے میں گرفتارکیا گیا؟

ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی) پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماء علی امین گنڈا پور کو ڈی آئی خان میں گرفتارکرلیا، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے، بھکر پولیس نے بھی مقدمہ درج کررکھا ہے۔

 

 

 

پولیس نے پشاور ہائیکورٹ کے ڈیرہ اسماعیل خان بنچ کے احاطے سے پی ٹی آئی کے رہنماء علی امین گنڈا پور کو گرفتارکرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانہ گولڑہ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے جب کہ پنجاب کی بھکر پولیس نے بھی انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ان پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ خیال رہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close