پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر کو بری کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)انسداد دہشتگردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی اینٹی انکروچمنٹ افسر کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں بریت کی درخواست منظور کر لی،تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کیخلاف اینٹی انکروچمنٹ کے ڈائریکٹر کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ تھا، مقدمے میں حلیم عادل کیخلاف فون پر دھمکیاں دینے، اینٹی انکروچمنٹ حکام پر فائرنگ کروانے کا الزام ہے،حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمہ گلشن معمار تھانے میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا،

عدالت نے بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو مقدمے سے بری کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close