عدالت نے عمران خان کو 8 مقدمات میں رعایت دے دی

اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 8 مقدمات میں حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کی ضمانت میں 18اپریل تک توسیع کردی ۔عمران خان کی 8 مقدمات میں درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضری سیاستثنی کی درخواست منظورکرلی گئی۔عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں 18اپریل تک توسیع کردی۔

خیال رہے کہ عمران خان نے 8 کیسوں میں عبوری ضمانت پرہیں۔سابق وزیراعظم نے سیکیورٹی واپس لینے پربھی عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close