دو تہائی اکثریت نہ ملی تو ۔۔۔ عمران خان نے حکمت عملی کا اشارہ دے دیا

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وہ ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ انتخابی نتائج قبول کریں گے یا نہیں، عرب میڈیا سے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ نہیں معلوم کہ انتخابات میں کیا ہو گا، اس وقت ملک میں واحد مسئلہ انتخابات کا ہے۔۔۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت انتخابات ہارنے سے گھبرا رہی ہے، انہیں پتا ہے ان کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے،

یہ لوگ الیکشن سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں اور اس کیلئے آئین کی خلاف ورزی پر بھی آمادہ ہیں، میں نے یہ نہیں کہا اگر ہمیں دو تہائی اکثریت نہیں ملی تو میں انتخابی نتائج قبول نہیں کروں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close