ذخائر کم ہو گئے 24 گھنٹے گیس فراہم نہیں کر سکتے، وزیر پٹرولیم نے پریشان کن اعلان کر دیا

کراچی(آئی این پی)وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر کم ہو گئے ہیں جس کے باعث 24 گھنٹے گیس فراہم نہیں کر سکتے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا شہر قائد میں سحری و افطار کے وقت گیس فراہمی میں کوتاہی سامنے آئی ہے، کراچی میں گیس سپلائی کا مسئلہ حل کرنے آئے ہیں،گورنر سندھ لوگوں کوگیس کے بل جمع کرانے سے نہ روکیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا ملک میں گیس کے ذخائر کم ہو گئے ہیں جس کے باعث 24 گھنٹے گیس فراہم نہیں کر سکتے، امیر اور غریب کا گیس بل الگ کر دیا ہے، صاحب ثروت لوگوں کو گیس کا بل زیادہ دینا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close