اسلام آباد (آئی این پی)ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے خلاف ریفرنس نہیں لا سکتی،سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی ابہام نہیں ہے، اس پر عمل ضرور ہو گا، پی ڈی ایم اور مریم نواز کی خوش فہمی ہے کہ ادارے آئین روندنے کی طرف چلے جائیں گے،ہمیں امید ہے کہ اسٹیبلشمنٹ آئین اور حلف سے خلاف ورزی کیلئے اس حد تک نہیں جائیں گے۔
بدھ کو ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے خلاف ریفرنس نہیں لا سکتی ہے، قوانین کے مطابق کسی بھی فیصلے کی بنیاد پر ریفرنس دائر نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی ابہام نہیں ہے، اس پر عمل ضرور ہو گا، الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت نے درست سمت میں اقدامات اٹھائے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم اور مریم نواز کی خوش فہمی ہے کہ ادارے آئین روندنے کی طرف چلے جائیں گے، مریم نواز کی تو خواہش ہے کہ فوج ملک میں مارشل لاء لگا دے اور نواز شریف کو لندن سے بلا کر وزیراعظم لگا دے۔ انہیں شہباز شریف کو نااہل کروا کر قربانی چاہیے تا کہ انہیں نیا سیاسی بیانیہ فراہم ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی پہلے ہی اتحادی حکومت کا بوجھ اٹھا کر کمزور ہو چکی ہے، ہمیں امید ہے کہ اسٹیبلشمنٹ آئین اور حلف سے خلاف ورزی کیلئے اس حد تک نہیں جائیں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں