اسلام آباد (پی این آئی) ملکی تاریخی میں پہلی مرتبہ مقرر کردہ سرکاری کوٹے سے بھی کم حج درخواستیں موصول ہونے کا انکشاف، پہلی مرتبہ حج قرعہ اندازی نہ کیے جانے کا امکان، حکومت کا سرکاری سکیم کے تحت عازمین کو بغیر قرعہ اندازی حج پر بھیجنے پر غور۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال حج کیلئے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار افراد کا ہے تاہم حج اخراجات میں غیر معمولی اضافے کے باعث درخواستیں جمع کرانے والے حج کے خواہشمندوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت تمام درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی حج پر بھیجنے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔سرکاری سکیم کے تحت تمام درخواستگزاروں کو بغیر قرعہ اندازی حج پر بھیجنے کی تجویز اسپانسر شپ اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پر سامنے آئی، ریگولر اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اب تک 89ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔وزارت مذہبی امور نے وزارت خزانہ سے رابطہ کرتے ہوئے عازمین کو حج پر بھیجنے کیلئے 23کروڑ 50لاکھ (235ملین)ڈالر مانگ لئے۔
پاکستان کا رواں سال سرکاری حج اسکیم کا مجموعی کوٹہ 79 ہزار 600 پانچ ہے، اسپانسر شپ کے تحت 43 ہزار کے کوٹے میں صرف 6 ہزار جبکہ ریگولر اسکیم میں 43 ہزار کے کوٹے میں 30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، اس لحاظ سے دیکھا جائے تو مجموعی طور پر 86 ہزار کے کوٹے میں صرف 36 ہزار سے زائد درخواستیں ملی ہیں۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ فنڈز ملیں تو ریگولر اسکیم کے تمام عازمین کو حج پر بھیج سکتے ہیں، بغیر قرعہ اندازی تمام عازمین کو حج پر بھیجنے کیلئے 235 ملین ڈالر درکار ہوں گے۔وزارت مذہبی امور نے مزید کہا ہے کہ اگر ضرورت کے مطابق ڈالر نہ ملے تو ریگولر حج اسکیم کیلئے قرعہ اندازی بدھ کو ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں