پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والے وزرا کیخلاف بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والے وزرا کے خلاف نااہلی کا ریفرنس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کا سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کا اعلامیہ آئین سے بغاوت ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والے وزرا کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی جماعت کی نہیں پاکستان کی جیت ہے، فیصلہ ہر اس شخص کی جیت ہے جو آئین پر یقین رکھتا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلےکو مسترد کرنے کا مطلب آئین سے انحراف ہے۔ان کا کہنا تھا 12 گھنٹوں کی مہلت دے رہا ہوں وزرا کابینہ کے فیصلے سےخود کو الگ کریں ورنہ ان کے خلاف نا اہلی کا ریفرنس بھیجیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ روز ہی وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close