الیکشن کی تیاریاں شروع، عمران خان نے کارکنان کو خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کارکن الیکشن کی تیاری کریں کل سے ٹکٹوں کی تقسیم شروع کردی جائیگی۔عمران خان نے کہاکہ عدلیہ نظریہ ضرورت کو ختم کر چکی ہے، حقیقی آزادی کی جانب بلاشبہ یہ ایک بڑا قدم ہے، آزاد عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، سپریم کورٹ آئین کی بالادستی قائم کر رہی ہے۔

اس کی حمایت کیلئے ہمیں سڑکوں پر نکلنے اور پرامن احتجاج کی تیاری کرنا ہوگا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران مافیا کو شکست کا خوف ہے، اسی لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود وہ الیکشن نہیں کرائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close