جنرل فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف کرپشن کے الزام میں انکوائری میں بڑی پیش رفت

راولپنڈی (پی این آئی) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نائب تحصیلدار نجف حمید کی مبینہ کرپشن کے معاملے پر اینٹی کرپشن نے حکام کو خط لکھ کر اس کے زیر ملکیت جائیدادوں کی تفصیل طلب کر لی ہے ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن راولپنڈی نے نائب تحصیلدار نجف حمید سے متعلق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور چکوال کو لکھے گئے خط میں کہا ہےکہ نجف حمید کی زیر ملکیت زمینوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے،

یہ بات اہم ہے کہ نجف حمید کو پٹواری سے گردوار کے عہدے پر ترقی کےلیے کئی سینئرز کو سُپرسیڈ کیا گیا تھا۔۔۔۔خط میں مزید کہا گیا ہےکہ نجف حمید کے آمدن سے زائد اثاثوں میں انکوائری جاری ہے اور ان کی ملکیتی زمین کی تفصیل درکار ہے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ فیض حمید کے بھائی نجف حمید کو اس سال 16 فروری کر نائب تحصیلدار کے عہدے سے معطل کیا گیا تھا اور ان کے خلاف کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری شروع کی گئی تھی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close