اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ کے خلاف عدت کے دوران نکاح کے الزام میں عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔۔۔ اس حوالے سے ایک شہری محمد حنیف نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں عمران خان، بشریٰ بی بی اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔۔۔۔ شہری محمد حنیف نے عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں کے خلاف سیکشن 496 کے تحت کارروائی کے لیے دائر کی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے عدت پوری کیے بغیر نکاح کیا جو غیرقانونی ہے ۔۔۔۔
شہری محمد حنیف نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی کاپی بھی شکایت کے ساتھ منسلک کی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار نے عدالت کے سامنے ابتدائی بیان قلمبند کرا دیا ہے جس کے بعد درخواست پر مزید سماعت 8 اپریل کو کی جانے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں