راجہ ریاض نے اسمبلی میں عمران خان کو کیا کہہ دیا؟ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ایکشن لے لیا

اسلام آباد(آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے عمران خان سے متعلق نامناسب لفظ کو حذف کردیا۔قومی اسمبلی سے خطاب میں راجا ریاض نے عمران خان کیلیے شیطان کا لفظ استعمال کیا، جسے اسپیکر نے کارروائی سے حذف کردیا۔اسپیکر نے ریمارکس دیے کہ راجا ریاض نے دوران تقریر عمران خان کے خلاف نامناسب لفظ استعمال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف نامناسب لفظ غیر پارلیمانی ہے، جو حذف کیا جاتا ہے۔

اسپیکر کے عمل پر ن لیگی رہنما رشیخ روحیل اصغر نے کہا کہ شیطان کو شیطان نہ کہنا شیطان کا ساتھی ہونے کے مترادف ہے بلکہ یہ تو شیطانیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پوچھنا تھا کہ ملکی آئین اور قانون سے کھلواڑ کرنے والے کو اور کیا کہا جائے گا؟جے یو آئی رہنما شاہدہ اختر علی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت دی، مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا، بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا۔انہوں نے کہا کہ اس ملک و قوم کی خاطر ہمیں سب کو اکھٹے ہونا ہوگا، ذوالفقار علی بھٹو نے آمریت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close