لاہور(آئی این پی) پیپلز پارٹی نے پنجاب کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے بعد پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور نے وسطی پنجاب کے ساتوں ڈویژن کا زوم اجلاس(آج) بدھ کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کے حوالے سے لاہور اربن و رورل، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور راولپنڈی ڈویژن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ڈویژنل و ڈسٹرکٹ صدور اور جنرل سیکرٹریز انتخابی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وسطی پنجاب کے 202 انتخابی حلقوں کے امیدواروں کو حتمی شکل دی جائے گی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں