تحریک انصاف کا مذہبی جماعتوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے سلسلہ میں تحریک انصاف نے جمعیت علماء اسلام ے سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما اور سابق قومی اسمبلی اسد قیصر جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا محمد شیرانی سے ملاقات کریں گے، اس دوران اسد قیصر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پیغام مولانا شیرانی کو پہنچائیں گے، اس کے علاوہ موجودہ سیاسی و آئینی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔

2 روز قبل بھی تحریک انصاف کے وفد نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ کیا تھا جہاں اسد عمر اور سینیٹر اعجاز چودھری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی تھی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مابین روابط کا تسلسل آئندہ بھی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close