پیپلزپارٹی نے بھی الیکشن کی تیاریاں تیز کر دیں

لاہور(پی این آئی)پیپلزپارٹی نے بھی الیکشن کی تیاریاں تیز کر دیں۔۔ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیپلزپارٹی نے الیکشن کی تیاریاں تیز کردی ہیں۔پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور نے وسطی پنجاب کے رہنماؤں کا آن لائن اجلاس کل طلب کر لیا ہے.

اس حوالے سے لاہور اربن و رورل، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور راولپنڈی ڈویژن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اجلاس میں وسطی پنجاب کے 202 انتخابی حلقوں کے امیدواروں کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ ڈویژنل و ڈسٹرکٹ صدور اور جنرل سیکرٹریز انتخابی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close