پنجاب میں الیکشن، سپریم کورٹ کے فیصلے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں انتخابات کی تاریخ پر نگران حکومت کا مؤقف سامنے آگیا۔سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور صوبہ پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے پنجاب کی نگران حکومت کا مؤقف سامنے آگیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انتخابات کی تیاریاں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close