اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے شفاف انتخابات کے لیے تمام فریقین کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ وہ عمران خان کے نمائندے کی حیثیت سے تمام فریقین کو بات چیت کی دعوت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک میں آئینی اور غیر آئینی قوتوں کے درمیان لکیر واضح ہوگئی ہے، عدالت نے نظریہ ضرورت کو دفن کردیا، سازشی قوتوں کو زندہ درگور کردیا، نظریہ ضرورت کے پیروکاروں کو شکست ہوگئی۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حکومت نے دباؤ ڈالا، دھمکیاں دیں، اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، عمران خان نے کہا ہے مریم نواز ان کی ٹیم کی 12ویں کھلاڑی ہیں، مریم نواز اپنے بیانات سے اپنی جماعت کیلئے مشکلات پیدا کرتی ہیں،عدالتی فیصلہ نہیں مانا تو ان کا حال یوسف رضا گیلانی جیسا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں