چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، 2روز میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی) چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور دو روز میں چینی کی ہول سیل قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ہول سیلز مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیلزبازار میں ایک کلو چینی 120 روپے کی ہوگئی۔ہول سیلزمارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ 2 دن میں چینی کی فی کلوہول سیل قیمت 11 روپے بڑھی، ہفتے کو کاروبار کے اختتام پر ہول سیلزبازار میں ایک کلوچینی 109 روپےکی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close