اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیران کن ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو سیاہ فیصلہ قرار دیدیا،کہتے ہیں آج ملک میں خون خرابے، انتشار کی بنیاد رکھی گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے سیاہ فیصلہ دیا،فل کورٹ کی بجائے ضد پر مبنی فیصلہ دیا گیا،ان کاکہناتھا کہ آج اتنے سال گزرنے کے باوجود قانون پر عمل نہیں کر رہے ،بدقسمتی سے ہٹ دھرمی کی گئی فل کورٹ بنچ نہیں بنایاگیا۔راجہ ریاض کا اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ پاکستان کے عوام کی بات نہیں سنی گئی ، لاڈلے کو نوازاگیا،لاڈلے نے 4 سال تک ملک کو تباہ کیا،ان کاکہناتھا کہ آج ایک ایسا فیصلہ آجاتا کہ ہم فل کورٹ بنانے جا رہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہاکہ آج ملک میں خون خرابے، انتشار کی بنیاد رکھی گئی ،عمران خان نے اس انتشار کی بنیاد رکھی آج خوش ہوں گے ،ان کاکہناتھا کہ جن ججز نے فیصلہ لکھا ان کے بارے میں تاریخ کبھی نہ کبھی ضرور لکھے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close