رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہٹانے کا معاملہ ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اہم حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہٹانے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے ان کو فوری ریلیز کرنے سے روک دیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہسپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فی الحال چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو خط لکھ کر انہیں فوری طور پر یہ عہدہ چھوڑ دینے کا مشورہ دیا تھا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سیکرٹری کابینہ سیکریٹریٹ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی خط لکھا تھا، انہوں نے اٹارنی جنرل کو بھی خط کی کاپی بھجوا ئی تھی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے بعد رجسٹرار کو فارغ کر دیا گیا تھا، رجسٹرار کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close