سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ازخودنوٹس کو ختم کردیا

اسلام آباد(پی این آئی )سپریم کورٹ نے حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبروں کے کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ازخود نوٹس کو ختم کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبروں پر سپریم کورٹ ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 6 رکنی بنچ نے سماعت کی،بنچ میں جسٹس منیب اختر،

جسٹس مظاہر نقوی،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اظہر حسن رضوی بنچ میں شامل ہیں۔وکیل پی ایم ڈی سی نے کہاکہ جب ازخودنوٹس لیا گیا تب بھی حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبرز نہیں دیئے جاتے ہیں ،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ پھر توازخودنوٹس ہی غیر موثر ہو گیا۔سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ازخودنوٹس کو ختم کردیا، سپریم کورٹ نے کاکہاکہ ازخودنوٹس غیر موثر ہونے پر نمٹایا جاتاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close