سپریم کورٹ نے کب تک انتخابات کرانے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے 22مارچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے صدر مملکت کی دی گئی تاریخوں کو بحال کر دیا ہے ۔آئین و قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس الیکشن کو ملتوی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی 8 اکتوبر کی تاریخ دے کر دائرہ اختیار سے تجاوزکیا، 30 اپریل سے 15 مئی کے درمیان صوبائی انتخابات کرائے جائیں، ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں جمع کرانےکی آخری تاریخ 10اپریل ہوگی، 17 اپریل کو الیکشن ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ کرےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں