لاہور (پی این آئی) عمران خان نے سرپرائز دے دیا ۔۔۔ اچانک انسداد دہشت گردی عدالت کے طلب کرنے پر عمران خان عدالت پہنچ گئے۔۔۔۔ آج صبح لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 3 مختلف مقدمات میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی لاہور کی عدالت میں عمران خان کے وکلا کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر تشدد اور ظل شاہ قتل کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔۔۔۔
جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان لاہور میں ہیں، سکیورٹی خطرات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، عدالت ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔۔۔۔عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 11 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں