لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان تین مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ ،پولیس پر تشدد اور ظل شاہ قتل کیس کے مقدمے میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔۔۔ رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔۔۔۔
عمران خان کی جانب سے 3 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔۔۔۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عمران خان 11 بجے تک پیش ہوں ورنہ قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا۔۔۔۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے کہا کہ جو عدالت میں آئے گا اسے ریلیف ملے گا۔۔۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیتے ہیں۔۔۔۔عدالت نے سماعت 11 بجے تک ملتوی کر دی۔۔۔۔ عمران خان کی جانب سے 3 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔۔۔۔ مزکورہ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عمران خان لاہور میں ہیں، سیکیورٹی خطرات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔۔۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں