ن لیگ کے اہم رہنما کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج

راولپنڈی(آئی این پی ) ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست عدم پیروی کے باعث خارج کر دی۔پیر کے روز ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کے روبرو مسلم لیگ کے رہنما ناصر بٹ کیس کی سماعت ہوئی, جسے فاضل عدالت کے جج نے مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کردی,

ناصر بٹ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری عدم پیروی پر خارج ہوئی,لیگی رہنما ناصر بٹ نے تہرے قتل کیس میں عبوری ضمانت کروا رکھی تھی, ناصر بٹ پر تھانہ صادق آباد میں تہرے قتل کے الزام میں مقدمہ درج ہے,لیکن ناصر بٹ عدالت پیش نہیں ہوئے, جس پر درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے خارج کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close