لاڈلے پر مہربانی کی گئی تو ردِعمل آئے گا، مریم نواز نے خبردار کر دیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ لاڈلے پر مہربانی کی گئی تو ردِعمل آئے گا۔عدالت کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ یہ 2018 نہیں ہے،لاڈلے پر مہربانی کی گئی تو ردِعمل آئے گا۔ یہ ان کے لیے آسان نہیں ہوگا۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن لکھا تھا کہ تم بھی کرپٹ اور تمہیں تحفظ دینے والے ججز بھی کرپٹ۔ یہ کرپشن اور احتساب سے بچنے کا نیٹ ورک ہے جو اب ہونا نہیں ہے۔ تم تو ڈوب رہے ہو، نئے سہولت کاروں کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑو گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close