لاڑکانہ(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے سب ہوش کے ناخن لیں،پاکستان کوایک بارپھرآمریت کی دلدل میں پھینک دیاگیا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے حوالے سے سپریم کور کا لارجربینچ نہ بناتوایسابحران ہوگاجس سے مارشل لاکا خدشہ ہے۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ سلیکٹڈ نے دہشتگردوں کوجیل سے رہاکروانیکافیصلہ کیا، عمران دور کے ناقص فیصلوں سے دہشت گردی کاسامنا ہے،ہماری بہادرافواج دلیری سیدہشتگردوں کاسامناکررہی ہیں،دہشت گردوں کوپہلے بھی شکست دی،اب بھی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کاچیف پولنگ ایجنٹ عمران خان تھا،پیپلزپارٹی نے73 کے آٓئین کی بنیاد رکھی،پی ٹی آئی میں ہرسیاسی رہنما ڈکٹیٹرکی سیاسی اولاد ہے، پیپلز پارٹی آج بھی آئین کا دفاع کر رہی ہے، مستقبل میں بھی کرے گی،عدلیہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قوم اورملک کے سامنے ہے۔پیلپز پارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سمیت تین ججز کو سوچنا چاہیے کہ کیا ہو رہا ہے؟اعلی عدلیہ پرججزکی طرف سے تاریخی تنقیدہورہی ہے، عدلیہ میں جوہورہاہیوہ قوم اورملک کیسامنے ہے،انصاف کرنیوالا ادارہ کیا ٹائیگرفورس بنناچاہتاہے،آج اعلی عدلیہ پرججزکی طرف سیتاریخی تنقید ہورہی ہے، 3ججزپراپوزیشن کاعدم اعتماد نہیں،باقی ججزکابھی عدم اعتماد ہے، 3ججزمیں سے ایک جج وہ ہیں جن کے فیصلے کے نتیجے میں پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کی پنجاب حکومت چھین لی گئی۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے جج نے اپنے نوٹ میں کہا کہ پنجاب الیکشن میں ازخودنوٹس بنتاہے،جب آپ اپنی سوچ دکھاتے ہیں تو اس کے نتیجے میں آپ کابینچ میں بیٹھنامناسب نہیں،جسٹس اعجازالاحسن اب تک کیسے اس بینچ کاحصہ ہیں،آپ اپنے ججزعدم اعتماد کرکیاٹھ جاتیہیں تولارجربینچ بنادیناچاہیے،لارجربینچ فیصلہ سنائے گاتو سرآنکھوں پرہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں