حکومت کا غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ

xقلیم اختر(پی این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یکم جولائی سے غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان بھر میں جائیدادوں کے ویلیوایشن ٹیبلز کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ایف بی آر نے نئی ہاؤسنگ سکیموں، رہائشی اور کمرشل منصوبوں سمیت غیر منقولہ جائیدادوں کی تشخیص کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دےدیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فیلڈ فارمیشنز کو غیر منقولہ جائیدادوں کی ویلیوایشن ٹیبلز کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایات بھی کردیں۔انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت جائیدادوں کی موجودہ ویلیوایشن ٹیبلز کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔گزشتہ سال کی نسبت نئے مالی سال کے آغاز سے ہی ان ویلیوایشن ٹیبلز کو رائج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ محصولات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close