حکومت نے سپریم کورٹ کی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی) اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ۔۔ رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو سپریم کورٹ رجسٹرار کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراشریک ہوئے۔

ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو سپریم کورٹ رجسٹرار کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیاگیا،کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فوری واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ کابینہ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایات جاری کر دیں،کابینہ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close