لاہور( پی این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لائسنسنگ طریقہ کار میں مزید آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔نئے طریقہ کار کے تحت ملک کے کسی بھی علاقے سے تعلق رکھنے والے شہری لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے۔
دیگر اضلاع اور صوبوں کے لاکھوں شناختی ہولڈرز سے لائسنس کی سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے جب کہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی بھی لاہور سے لائسنس حاصل کر سکیں گے۔اس سے قبل صرف لاہور کے شناختی کارڈ ہولڈرز کو ہی لاہور سے لائسنس بنوانے کی سہولت میسر تھی۔لرنر پرمٹ کے لیے شہری شناختی کارڈ اور ایک نعقول کے ہمراہ کسی بھی لائسنس سینیٹر پر تشریف لائیں، لرنز پرمٹ کے 42 یوم کے بعد مستقل لائسنس کے حصول کے لیے سائن و روڈ ٹیسٹ لیا جائے گا۔شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیے لبرٹی مارکیٹ اور مناواں سینیٹر کو 24/7 کیا جا چکا ہے۔ارفعہ کریم ٹیسٹنگ سینٹر، گریٹر اقبال ،ڈیفنس سینٹر اور بحریہ ٹاؤن صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک لائسنس سروسز فراہم کر رہے ہیں۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ میرٹ اور عزت دارانہ طریقے سے لائسنس فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
قبل ازیں سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس عوامی سہولیات کی فراہمی میں پیش پیش ہے، ان کا کہنا تھا کہ لائسنس سینٹرز پر روزانہ کم از کم 10 ہزار سے زائد شہریوں کو مختلف سروسز فراہم کی جا رہی ہیں، شہری جب مرضی لائسنس سروسز کیلئے تشریف لا سکتے ہیں، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ گریٹر اقبال پارک سینٹر، ڈی ایچ اے، لبرٹی سینٹر، ارفع کریم سینٹر اور بحریہ ٹاؤن سینٹر بھی رات 12 بجے تک کیلئے کھلے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں