اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات پر فل کورٹ کا نہ بننا انتہائی افسوس ناک ہے، تین رکنی بینچ کافیصلہ آئین کے منافی ہوگا۔ پارلیمنٹ سےخطاب کرتے ہوئے و زیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایک دو سیاسی جماعتوں کے علاوو تمام سیاسی جماعتوں نے تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں سیاسی مخالفین کو بدترین انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا ، سیکیورٹی اہلکار مریم نواز کے کمرہ میں داخل ہوئے ، مجھے بھی دو مرتبہ گرفتار کیا گیا جبکہ تیسری بار بھی گرفتار کرنے کی تیاری کی جارہی تھی۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ اور حمزہ شہباز شریف سمیت ن لیگ کی پوری مرکزی قیادت زیر عتاب رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سابق حکومت سیاسی مخالفین کی پگڑیاں اچھالتی رہی، شہزاد اکبر روزانہ پریس کانفرنس کر کے نئے جھوٹ گھڑتے تھے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں