چوہدری پرویز الٰہی اور شاہ محمود قریشی میں قیادت کی جنگ شروع، بڑا دعویٰ آگیا

کراچی ( پی این آئی) صوبائی وزیر امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انتشار کو ڈھونڈنے سے بھی امیدوار نہیں ملیں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلاتے خود اندرونی خلفشار کا شکار ہو چکی۔

تحریک انصاف میں کافی گروپ بن چکے ہیں۔شاہ محمود قریشی اور پرویز الہیٰ میں قیادت کی جنگ شروع ہو چکی ہے،ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے ملتان سے شاہ محمود قریشی کی سیاست کا صفایا کر دیا۔امتیاز شیخ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ چئیرمینی کے امیدوار عمران خان کی نااہلی کا انتظار کر رہے ہیں۔سیاست میں بلاول بھٹو زرداری طلوع جب کہ عمران خان اور شاہ محمود غروب ہو چکے۔انہوں نے شاہ محمود قریشی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بدزبانی سے گریز کریں،بصورت دیگر جیالے انہیں جواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں۔قبل ازیں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں سینئر مینجمنٹ کورس کی گریجویشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کو ان مشکل حالات سے نکال دے ،ایک ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ رہا ہے،ہمارے دوست ممالک کہہ رہے ہیں کہ پہلے آئی ایم ایف سے بات کرے۔مشکل وقت میں دوست بھی مدد نہیں کررہے۔

یہ وقت ہمارے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے،سندھ حکومت تھر میں انرجی سیکٹر پر کام کررہی ہے،کراچی میں ونڈ اور پاور پلانٹ سندھ حکومت نے لگائے۔وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہاکہ تمام تر پاس آئوٹ ہونے والوں کیلئے خوشی کا دن ہے،ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں ڈسپلن پر توجہ دی جاتی ہے،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے اساتذہ بھی قابل تقریف ہے،یہاں مختلف محکموں کے افسران تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں