اسلام آباد (پی این آئی) اربوں روپے کی کرپشن اور رشوت،سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کے خلاف انکوئری کا آغاز ہو گیا ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد پر پارکنگ ، کینٹین اور صفائی کے ٹھیکوں میں رشوت لینے کا الزام ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اربوں روپے کی کرپشن اور رشوت کے معاملے پر سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے یاسمین راشد کے خلاف انکوائری کے سلسلے میں انہیں 4 اپریل کو دوپہر 12 بجے طلب کر لیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد پر پارکنگ ، کینٹین اور صفائی کے ٹھیکوں میں رشوت لینے کا الزام ہے۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پی آئی سی اور ایم ایس پرڈاکٹر یاسمین راشد کو کروڑوں روپے رشوت دینے اور ان کے خرچے اٹھانے کا الزام ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پی آئی اے ڈاکٹر بلال محی الدین،ایم ایس ڈاکٹر محدم تحسین ، ایم اے ایس پرچیز ڈاکٹر شکیل کو بھی طلب کیا گیا۔اے ایم ایس اسٹور فارمیسی ڈاکٹر مسعود نواز کو بھی اینٹی کرپشن نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ طلب کیا۔ملزمان پر سینٹری پر چیز میں مہنگے داموں اسٹنٹ خرید کر سرکاری خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ملزمان پر رعواں مالی سال پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرکے اسٹینٹس کی خریداری میں بھاری کمیشن لینے کا بھی الزام ہے۔
اس کے علاوہ بائی پاس آپریشن میں استعمال ہونے والا سامان بھی مہنگے داموں خریدنے کا الزام ہے۔پی آئی سی انتظامیہ پر دل کی بیٹریوں سمیت پی آئی سے کے اسٹورسے کروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کروانے کا بھی الزام ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں