عمران خان نے نوازشریف کی تعریف کر دی

لاہور(پی این آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے مسلم ن کے قائد نواز شریف کی تعریف کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ہمیں پتا چلاتھا کہ شہبازشریف نے قمر جاوید باجوہ کو توسیع کی پیشکش کر دی ہے تو میں نے کہا اگر وہ توسیع دے رہے ہیں تو ہم بھی آپ کو دے دیتے ہیں، جنرل باجوہ کو توسیع نہ دے کر نوازشریف نے اچھا کام کیا، ہر انسان غلطیاں کرتا ہے مجھ سے بھی غلطیاں ہوئیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سے مزاکرات صرف الیکشن پر ہی ہو سکتے ہیں اور ان مزاکرات کا میں خود حصہ نہیں بنوں گا ۔نجی میڈیا کو اپنے دئے گئے ایک انٹرویو میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میںحکو مت سے مزاکرات میں ان کے ساتھ نہیں بیٹھنا۔ہماری ٹیم بیٹھے گی لیکن بات صرف الیکشن سے حوالے ہو گی ۔ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی بڑی بڑی باتیں چھوڑیں، پہلے تو آئیں الیکشن کے اوپر اگر آپ الیکشن ہی نہیں کروا سکتے

تو کون سا ڈائیلاگ کرنا ہے کسی سے۔اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ 90 دن میں الیکشن کا ہونا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ’اگر نوے دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو پھر اکتوبر میں کیوں ہوں؟ پھر کہیں گے اگلے سال بھی کیوں ہوں؟ پھر تو جو طاقت ور فیصلہ کرے گا وہی ہو گا۔پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ پر عدم اطمینان کے اظہار پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کا مطلب ہو گا کہ

ملک میں آئین اور قانون ختم ہو گیا۔انھوں نے کہا کہ ’اسی سپریم کورٹ نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا جب ہم نے الیکشن کا اعلان کیا اور شہباز شریف وزیر اعظم بنا، ہم نے تو فیصلہ قبول کیا۔تب وہ سپریم کورٹ ان کے لیے ٹھیک تھا۔ آج ان کو لگ رہا ہے کہ ان کے خلاف جائے گا، تو یہ سپریم کورٹ کو متنازع بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close