اب کسی بھی شہر کے رہائشی لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنواسکیں گے، شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان بھر سے ڈرائیونگ لائسنس کےحصول کےلئے شہریوں کےلئے خوشخبری،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر لائسنسنگ طریقہ کار میں آسانیاں،ملک کے کسی بھی کونے سے تعلق رکھنے والے شہری لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنواسکیں گے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کی رپورٹ کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملک بھر کے شہریوں کی مشکل حل کردی ،ملک کے کسی بھی کونے سے تعلق رکھنے والے

شہری لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنواسکیں گے،دیگر اضلاع اور صوبوں کے لاکھوں شناختی کارڈ ہولڈرز لاہور سے لائسنس کی سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے،دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے (فارنرز) بھی لاہور سے لائسنس حاصل کرسکیں گے۔ اس سے پہلے صرف لاہور کے شناختی کارڈ ہولڈرز کو لاہور سے لائسنس بنوانے کی سہولت میسر تھی،لرنر پرمٹ کےلئے شہری شناختی کارڈ اور ایک نقل کے ہمراہ کسی بھی لائسنس سینٹر پرجائیں،لرنر پرمٹ کے 42 یدن کے

بعد مستقل لائسنس کے حصول کےلئے سائن و روڈ ٹیسٹ لیا جائے گا،شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے لبرٹی مارکیٹ اور مناواں سینٹر کو 24/7 کیا جاچکا ہے۔ ارفعہ کریم ٹیسٹنگ سینٹر، گریٹر اقبال، ڈیفنس سینٹر اور بحریہ ٹاؤن صبح 08 بجے سے رات 12 بجے تک لائسنس سروسز فراہم کررہے ہیں،سی ٹی او کا کہنا ہے کہ شہر میں 03 موبائل وینز، 23 لائسنس سینٹرز اور 06 ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close