پرائیویٹ حج ناقابل یقین حد تک مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)وزارت مذہبی امور نے حج کوٹے کا نصف نجی حج اسکیم کیلیے مختص کیا ہے تو دوسری جانب پرائیویٹ حج ناقابل یقین حد تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رواں برس حج کے لیے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے اور وزارت مذہبی امور نے اس کوٹے کا نصف نجی اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والوں کے لیے مختص کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کے لیے 12 پیکیجز مقرر کر دیے ہیں جس میں سب سے سستا حج پیکیج 11 لاکھ 80 ہزار روپے جب کہ مہنگا ترین پیکیج ساڑھے 32 لاکھ روپے سے بھی زائد مقرر کی گئی ہے۔وزارت نے پرائیویٹ حج کی مانیٹرنگ کیلیے جامع حکمت عملی طے کر لی ہے اور وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج کی نگرانی کی جائے گی تاکہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے

جب کہ قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی پر سزائیں بھی دی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ سزاؤں کے تعین کا وزارت مذہبی امور نے باقاعدہ طریقہ کار طے کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے نجی حج کوٹہ مختص کیے جانے کے بعد رواں سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close