الیکشن کا التواء، سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کا بڑا قدم

اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن التوا کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان نے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔۔۔۔اٹارنی جنرل آف پاکستان ۔منصور اعوان کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں بینچ مقدمہ نہ سنے۔۔۔۔اٹارنی جنرل کی طرف سے دائر کی جانے والی 7 صفحات پر مشتمل متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن از خود نوٹس کیس نہ سننے والے ججوں پر مشتمل عدالتی بینچ بنایا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close