پی ٹی آئی کا مسلم لیگ (ن) کی پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس بھجوانے پر غور

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن)کی پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس بھیجنے پر غور شروع کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ تحریک انصاف (ن) لیگ کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس پر غور کررہی ہے .

پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ الیکشن ایکٹ کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم اس پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے اور پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے ، فوادچودھری کاکہناتھا کہ یہ اعلان بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close